عمران خان کی رہائی میں امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار ۔
یوں تو ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں مگر ان کے منتخب ہونے کو پاکستان میں زیادہ ڈسکس کیا جا رہا ہے اور تحریک انصاف کے حامی حلقے اس بات کو میڈیا میں تاثر دے رہے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھاتے ہی عمران خان کی رہائی کا عمل اسان ہو جائے گا .
اپنی طرف پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور موجودہ حکومت اس تاثر کی نفی کرتی ہوئی نظر اتی ہے ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا منتخب ہونا امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے اور وہ عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کریں گے۔
عالمی سیاست میں نظر رکھنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ بظاہر تو ڈونلڈ ٹرمپ براہ راست عمران خان کی رہائی میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گے مگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو لے کر امریکہ میں پاکستان کے خلاف کسی قسم کی قانون سازی کی جا سکتی ہے اور مزید پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں ۔
کیا ڈونلڈ ٹرمپ کے حالاف اٹھانے کے بعد عمران خان کی رہائی کے امکانات بڑھ جائیں گے یہ معاملہ جوں خاتون رہے گا اس کے لیے انتظار کرنا پڑے گا ڈونلڈ ٹرمپ کے باقاعدہ صدارت کا خلف اٹھانے کا ۔
دونوں کے حلف اٹھانے کے بعد ہی صورتحال اس حوالے سے واضح ہوگی کہ عمران خان کی رہائی پاکستان میں موجودہ عدالتی سیٹ اپ کے تحت ہوگی یا اس حوالے سے امریکہ بہادر بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعے اپنا کوئی کردار ادا کرے گا
علی سالار