16

ہندوستان کا ناقابل شکست قلعہ۔

ہندوستان کا “ناقابل شکست قلعہ”

یہ قلعہ Janjira Fort بھارتی ریاست مہاراشٹر کی علاقے Murud کے ساحل کے قریب واقع ہے اس نے انگریزوں، پرتگالیوں اور مرہٹوں کے متعدد حملوں کا مقابلہ کیا، جو کبھی بھی اس کے دفاع کو توڑ نہ سکے چاروں طرف سے بحیرہ عرب میں گھرا ہوا یہ ناقابل تسخیر قلعہ مہارت اور اسٹریٹجک عناصر کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا تھا جو اسے اپنے وقت کے دیگر قلعوں سے ممتاز کرتا تھا

اس کی سب سے زیادہ دلچسپ خصوصیات میں اس کے خفیہ راستے تھے – پانی کے اندر سرنگیں جو قلعہ کو قریبی دیہاتوں سے جوڑتی تھیں کہا جاتا ہے کہ یہ چھپے ہوئے راستے فرار ہونے میں مدد کرتے اور سپلائی لائن فراہم کرتے تھے جس سے دشمن کی افواج کے خلاف قلعہ کی بناوٹ اور اہمیت کو مذید اجاگر کرتا ہے تاہم تاریخی حقیقت کے ساتھ ساتھ افسانوی رنگ بھی دیا گیا

قلعے کے اندر، ایک میٹھے پانی کی جھیل ہے جبکہ اردگرد سمندر کا پانی کھارا جو کہ ایک انتہائی دلچسپ اور حیران کن بات تھی پانی کی فراہمی نہ صرف لمبے محاصروں کے دوران ایک لائف لائن ہوتی تھی بلکہ قلعے کے اسٹریٹجک فوائد میں سے ایک تھی، جس سے اسے ہتھیار ڈالے بغیر طویل حملوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا گیا

اس قلعہ کے بہترین ڈیزائن، پراسرار راستے، اور اس کے میٹھے پانی نے اجتماعی طور پر اسے ایک ناقابل تسخیر مضبوط گڑھ کے طور پر قائم رکھا جو کہ ہندوستانی سمندری تاریخ کا ایک اہم باب ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں