آج ہم ان بھارتی اداکاروں/اداکاراؤں کی بات کرینگے جنہوں نے ہالی ووڈ میں قدم رکھا مگر خاص متاثر نہ کر سکے۔
یہ لسٹ مرتب کرنا خاصا مشکل تھا کیونکہ بہت طویل تھی۔ لہٰذا چنیدہ لوگوں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔
Indian actors/actress who failed to impress Hollywood:
جیسا کہ میں نے بتایا لسٹ بہت طویل تھی۔ اس لیے دو طرح کے لوگ اس میں شامل نہیں۔ ایک وہ جو مستقل وہیں رہائش پذیر ہیں مثلاً دیو پٹیل سورج شرما کال پین وغیرہ۔ دوسرے وہ لوگ جو کام یا پیسے کی تلاش میں نہیں بلکہ تجرباتی طور پر وہاں گئے جیسے عرفان خان اوم پوری نصیرالدین شاہ وغیرہ۔
تو پہلا نام ہے بالی ووڈ کے شہشناہ کا۔
امیتابھ بچن:
شاید آپ میں سے کچھ لوگ یہ نام دیکھ کر حیران ہوں۔ بگ بی نے پچاس سال تک کبھی ہالی ووڈ میں کام نہیں کیا تھا باوجود اسکے کے کئی آفرز ہوئیں۔ پھر لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلم دی گریٹ گاٹسبی میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا۔ مگر نہ تو یہ کردار اہم تھا نہ فلم کچھ خاص چل پائی (البتہ یہ میری فیورٹ فلموں میں سے ہے) اس سے قبل وہ دی لاسٹ لیئر نام کی ایک فلم میں کام کرچکے تھے۔ مگر وہ فلم مکمل طور پر انڈیا میں بنی تھی اس لیے اسے ہالی ووڈ فلم نہیں کہا جاسکتا۔
علی فضل:
اس لڑکے کی صلاحیت کا میں ہمیشہ سے معترف ہوں۔ حیرت تب ہوئی جب میں نے اسے فاسٹ اینڈ فیوریس سریز میں دیکھا۔ اسکے بعد انہوں نے وکٹوریہ اینڈ عبدل، قندھار اور ڈیتھ آن دی نائل جیسی فلموں میں کام کیا۔۔ مگر یہ سب خانہ پری والے کردار تھے۔ میں علی کو فیل تو نہیں کہونگا۔ مگر وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق وہاں کامیاب نہ ہوسکے۔
گلشن گروور:
بیڈ مین کے نام سے مشہور گلشن نوے کی دہائی کے سب سے کامیاب ولن رہے ہیں۔ اسی دوران انہوں نے اپنی ولن پرسنالٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہالی ووڈ میں انٹری ماری۔ انکی پہلی فلم ٹیلز اف کاماسوترا تھی۔ یہ ایک erotic thriller تھی جو اپنی تمام تر عریانی کے ساتھ بھی ناکام رہی۔ مائی بالی ووڈ برائد اور ڈیزائر اف دی ہارٹ جیسی کئی فلموں میں چھوٹے موٹے خصوصاً ولن کے کرداروں میں نظر آئے۔ مگر کوئی خاص پہچان نہ بن سکی۔
دھنوش:
اس نام کو بھی میں ناکام نہیں کہوں گا۔ مگر اب تک خاص کامیابی بھی نہیں ملی۔ نیٹ فلکس فلم دی گرے مین میں ایک چھوٹا مگر اہم کردار نبھایا۔ افواہوں کے مطابق میکرز اس فلم کا اسپن اف تیار کر رہے ہیں جس میں دھنوش کا کردار مرکزی ہوگا۔ اب جب تک انکی وہ فلم نہیں بن جاتی۔ تب تک وہ ساوتھ اسٹار اور رجنی کانت کے داماد ہی رہینگے۔
بندہ فیمنسٹ ہو نہ gender equality کا تھوڑا خیال رکھنا ہی چاہیے۔ لہٰذا میں ہر سلسلے میں مردوں اور عورتوں کو برابر موقع دیتا ہوں۔ فہرست کا بقیہ حصہ ان بھارتی خواتین کی جنہوں نے ہالی ووڈ میں قدم جمانے کی کوشش ضرور کی۔ انہیں میں ناکام نہیں کہوں گا۔ مگر کہیں نہ کہیں مار کھا گئیں ۔
ایشوریہ رائے:
ایشوریہ نئی نسل کی ان پہلی اداکاروں میں سے ہیں جنہوں نے ہالی ووڈ کی آفرز قبول کیں۔ انکی پہلی فلم mistress of the spices تھی۔ اسکے بعد انہوں نے Pink Pnther, Birde and the prejudice , provoked اور The Last legion جیسی فلمیں کیں۔ جو تمام ہی باکس افس پر ناکام رہیں۔ البتہ ایشوریہ کو یہ کریڈٹ دینا بنتا ہے کہ انہوں نے روایتی بالی ووڈ کی بیڑیاں توڑ کر وہاں تجرباتی کردار ادا کیے۔
پریانکا چوپڑا:
ایک اور سابق حسنیہ عالم جنہوں نے ہالی ووڈ میں قدم رکھا۔ پریانکا نے فلم سے پہلے quantico نام کی ایک ٹی وی سیریز کی جس میں انکے “کم کپڑوں” کو لیکر خاصی تنقید ہوئی ۔۔ تو اس پنجابی جٹی نے کہا کہ اچھا یہ بات ہے۔ اب تو تیرا گیم بجانا پڑے گا۔
اگلے ہی سال انکی فلم baywatch ریلیز۔ہوئی جس نے کپڑوں کی ساری بحث ہی ختم کردی۔ اسکے بعد we can be heroes, matrix 3 جیسی فلموں میں نظر آئیں۔ یہ تمام ہی کمرشلی ناکام رہیں۔ مگر اس بات کی داد آپکو دینی پڑے گی کہ پریانکا نے زیادہ تر بڑے بجٹ کی کمرشل فلمیں سائن کیں۔
حال ہی میں انکی امازون ویب سیریز Citadel خاصی مشہور ہوئی ہے۔
تبو:
تبسم ہاشمی عرف تبو بالی ووڈ کی ان چند اداکاراوں میں سے ہیں جنہیں method acting کا فن معلوم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں ہالی ووڈ میں کمرشل کے بجائے سنجیدہ کرداروں پر توجہ دی۔ انکی پہلی فلم مرحوم عرفان کے ساتھ the namesake تھی۔ جس نے نقادوں میں بیحد پذیرائی حاصل کی۔ مگر پیسے نہ کما سکی۔ پھر وہ ہدایتکار اینگ لی کی مشہور زمانہ فلم life of pi میں دکھائی دیں جہاں ایک چھوٹا سا کردار نبھایا مگر اپنی چھاپ ضرور چھوڑی۔
حال ہی میں یہ رپورٹس کنفرم ہوگئی ہیں کہ Dune سیریز کی اگلی فلم میں تبو ایک بہت اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ تو مجھے تو اس فلم کا اب مزید بے صبری سے انتظار ہے۔
لیزا رے:
یہ نام نوجوان نسل کو شاید یاد نہ ہو مگر 90s Kids کے لیے بہت خاص ہے۔ لیزا رے کینیڈین نژاد اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔ خصوصاً قصور میں انکی پرفارمنس اور خوبصورتی خاصی مشہور ہوئی۔ لیزا نے فلم Water سے ہالی ووڈ میں قدم رکھا۔ جس میں جان ابراہم نے بھی لیڈ رول کیا تھا۔ اسکے علاوہ وہ Bollywood /Hollywood , ball and chain اور the wolrd unseen جیس کئی فلموں میں نظر آئیں۔ لیزا نے ہالی ووڈ سے زیادہ کینیڈین اور برٹش فلموں میں کام کیا۔
سلسلہ کیسا لگا ضرور کمنٹ کریں۔
اعزازی طور پر یہاں چند نام لکھ دوں جنہوں نے ہالی ووڈ میں کم مگر معیاری کام کیا۔ ان میں دیپکا پڈوکون۔ عالیہ بھٹ۔ شبانہ اعظمی اور رچا چڈھا شامل ہیں۔
امجد کمال قریشی