14

دریائے ایمیزون کا سفر۔

دنیا کے سب خوبصورت اور سب سے بڑے دریا ایمیزون کے حیرت انگیز مناظر اور معلومات ۔
دریائے ایمیزون
یہ دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے ۔اگر دنیا کا دوسرا ،تیسرا اور چوتھے نمبر پر آنے والے بڑے دریا مل کر بھی دریائے ایمیزن کا مقابلہ کریں تو پھر بھی ایمزون دریا ہی بڑا بنتا ہے ۔

### دریا کا منبع اور بیسن کا سائز ###
اس دریا کا منبع جنوبی امریکہ کا نیواڈو مسمی، پیرو کا علاقہ ہے ۔
برازیل میں ایمیزون کا طاس جسے ایمیزون طاس کے نام سے جانا جاتا ہے، دنیا کا سب سے بڑا طاس ہے جو رقبے کے اعتبار سے پورے #بھارت سے بھی دگنا ہے ۔
اس کا کل بیسن ایریا 70،500،000 مربع کلومیٹر (27،220،203 مربع میل) ہے ۔

#### دریا کی لمبائی ###

اس دریا کی لمبائی 6,400 کلومیٹر ہے ۔ بعض لوگ اس کو دریا نیل سے بھی لمبا کہ دیتے ہیں البتہ ابھی اس پر متفق فیصلہ نہیں کیا گیا کیونکہ اس پر تحقیق جاری ہے۔

### پانی کا حجم ###
پانی کے حجم کے لحاظ سے اس دریا کا کسی اور دریا سے کوئی مقابلہ ہے ہی نہیں ۔
دریائے ایمیزون کا پانی بحر اوقیانوس میں گرتا ہے اور بارش کے موسموں میں سمندر میں گرنے والا پانی 300،000 مکعب میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ دنیا بھر میں سمندر میں گرنے والے میٹھے پانی کے کل حجم کا پانچواں حصہ دریائے ایمیزون سے گرتا ہے۔
## انواع ##
یہ دریا 40 ہزار نباتات کی اقسام ، 427 میملز کی اقسام ,1300 سو پرندوں کی اقسام ، 378 رپٹائلز ،400 سو ایمفی بینز اور 3000 ہزار تازہ پانی کی مچھلیوں کا گھر ہے ۔

##دریا کی خوبصورتی ##
کم انسانی مداخلت کی وجہ سے یہ دریا مخلوق خدا کی محفوظ پناہ گاہ ہے اور اپنی خوبصورتی کے رنگ بکھیرتا ہے ۔

مظہر بھٹی بہاولپور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں