سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مرکزی قافلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، جو اسلام آباد انٹرچینج کراس کر کے 26 نمبر چونگی پہنچ گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید شیلنگ کی گئی۔
خبروں کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس اہکار کی شہادت میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ادھر پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلے میں موجود کارکنان نے پولیس کی شیلنگ کے ساتھ ہی جھاڑیوں کو آگ لگادی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلے میں اسد قیصر، عاطف خان، شہرام ترکئی، فیصل جاوید سمیت مرکزی و صوبائی قائدین اور ارکان اسمبلی شامل ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کا عزم کیا ہے۔
پی ٹی آئی کا قافلہ اٹک کی حدود میں داخل ہوچکا ہے، پنجاب کی حدود میں داخل ہوتے ہی قافلے پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔ مگر تحریک انصاف کے کارکن ڈٹے ہوئے ہیں