– افغانستان کے خلاف ورلڈکپ میں سنچری
– بنگلہ دیش کے خلاف سنچری
– متحدہ عرب امارات کے خلاف سنچری
– بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں سنچری
شاہ زیب خان نے بھارت کی خلاف 159 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بہت سوں کی توجہ سمیٹ لی ہے ۔ لڑکے نے پہلے حوصلے سے قدم جمائے، ڈیڑھ سو رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی اور پھر بتدریج اپنا سٹرائیک ریٹ بڑھاتے ہوئے تن تنہا ٹیم کو ایک بڑے ٹوٹل تک لے کر گیا، اکثر لڑکے سنچری کے بعد ذمہ داری پوری سمجھتے ہیں یا ایک اوورز ایک دو باؤنڈریز کو کافی سمجھتے ہیں لیکن لڑکے جس ذمہ داری اور سمجھداری پلس جارحانہ انداز میں اپنی اننگ کو آگے بڑھایا، یہ قومی ٹیم کے بلے بازوں میں بھی کم ہی نظر آتا ہے ۔ اتنی کم عمر میں ایسی پختگی نایاب ہے۔
یہ حقیقتاً ایک خاص لڑکا ہے!