# **دنیا کا گہرا ترین غار**
ویریووکینا غار دنیا کی سب سے گہری غار ہے جس کی گہرائی تقریباً 2223 میٹر ہے۔ یہ غار ابخازیہ کے علاقے میں کریپوسٹ اور زونٹ پہاڑوں کے درمیان ایک درے میں واقع ہے۔ ابخازیہ ایک خود مختار ریاست ہے جسے سرکاری طور پر ملک جارجیا کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اس غار کو 1968 میں دریافت کیا گیا۔ جب پہلی دفعہ یہ غار دریافت ہوا اس وقت ماہرین صرف 115 میٹر کی گہرائی تک پہنچ پائے تھے۔ اس وقت اس ٹیم نے اس غار کا نام S-115 رکھا۔ اس کے بعد 1986 میں روسی ماہرین کی ایک ٹیم اس غار میں 440 میٹر کی گہرائی تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ اس وقت اس غار کا نام تبدیل کر کے ویریووکینا غار رکھ دیا گیا 2015 میں ماہرین نے اندازہ لگایا کہ غار 440 میٹر سے کہیں زیادہ گہرا ہے۔ مارچ 2018 میں ماہرین اس غار کی تہہ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جو 2212 میٹر کی گہرائی پر تھی۔ اس غار کہ تہہ میں ماہرین کو پانی کے کٹاؤ سے بنی سرنگوں کا ایک پورا نظام ملا جس کی لمبائی 6000 میٹر سے زیادہ تھی- 2023 میں جدید آلات سے اس غار کی گہرائی کی پیمائش کی گئی اور اس کا گہرا ترین مقام 2223 میٹر گہرا پایا گیا