21

سعودی عرب فٹبال ورلڈ کپ کا مظبوط امیدوار بن گیا۔

فیفا نے سعودی عرب کی پیشکش کو 500 پوائنٹ میں سے 419.8 پوائنٹ دیے ہیں جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی ملک کی پیشکش کو حاصل نہیں ہوئے۔
یہ رینکنگ سعودی عرب کی ترقی اور کھیلوں کے شعبے کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سرپرستی اور فروغ کی عکاسی کرتی ہے۔
سعودی عرب کو حاصل ہونے والی رینکنگ کا اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جب فیفا کی انتظامیہ ورلڈ کپ 2030 اور 2034 کے لیے کی جانے والی پیشکشوں کا جائزہ لے رہی تھی جبکہ 11 دسمبر کو میزبان ملک کا نام لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے کی گئی پیشکش کو خصوصی دلچسپی حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں