46

پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے اختلافات اصل کہانی کیا ہے .

حال ہی میں پیپلز پارٹی حال ہی میں پیپلز
پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کا بیان منظر عام پر ایا ہے جس میں انہوں نے نون لیگ کی قیادت سے اپنے اختلافات کا ذکر کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ان سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کر رہی ہے

ایک ایسے موقع پر جب عمران خان نے ایک بار پھر 24 نومبر کو فائنل کال دی ہوئی ہے اور وہ بڑا احتجاج کرنے جا رہے ہیں پیپلز پارٹی کا اس طرح اختلاف کرنا سیاسی حلقوں میں حیرت کا باعث سمجھا جا رہا ہے

بظاہر یوں لگتا ہے پیپلز پارٹی پنجاب میں بیوروکریسی اور دیگر ملاز متوں میں اپنا حصہ چاہتی ہے مگر مریم نواز جو اس وقت میرٹ کی علمبردار بنی ہوئی ہیں انہوں نے ایسا کوئی بھی تعاون کرنے سے انکار کر دیا ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ سہولت نون لیگ کو بھی نہیں دے رہی ہیں جو کہ ان کی اپنی پارٹی ہے کسی دوسری پارٹی کو یہ سہولت کیسے دی جا سکتی ہے ۔

کیا آنے والے دنوں میں اختلاف کا دائرہ مزید بڑھے گا مگر ایسی حکومت جو کہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے قائم ہے کیا وہ کوئی ایسا رسک لے سکتی ہے کہ پیپلز پارٹی کی بات نہ مانی جائے اور دوسری طرف دیکھا جائے تو آصف زرداری صاحب کا اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں ایا ہے اور بحیثیت صدر مملکت اور وفاق کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ایک پیج پر کھڑے ہیں

علی سالار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں