14

اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ ۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے 15 دن  کیلئے برقرار رہیں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 14پیسے برقرار ہے۔

اس سے قبل ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں