منگلا ڈیم (Mangla Dam) پاکستان کا دوسرا بڑا بند ہے۔ دنیا میں اس کا ساتواں نمبر ہے۔ یہ ضلع میرپور اور ضلع جہلم کے موضع سلطانپور میں واقع ہے۔ دریائے جہلم کوہ ہمالیہ پیر پنجال کے دامن میں چشمہ ویری ناگ سے نکل کر سری نگر کی ڈل جھیل سے پانی لیتا ہوا دریائے جہلم سری نگر کے پاس سے گزرتا ہوا وولر جھیل میں گر جاتا ہے۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے اس کی گذر گاہ تنگ ہوتی چلی جاتی ہے۔ اس کا مشاہدہ چکوٹھی میں لائن آف کنٹرول سےمظفر آباد اور کوہالہ تک کیا جا سکتا ہے۔ دریائے جہلم مظفر آباد میں دریائے نیلم سے دومیل کے مقام پہ مل جاتا ہے جس کی وجہ سے اس جگہ کو ہی دومیل بولا جاتا ہے اور مظفرآباد ہی کے ایک مقام راڑہ مصطفیٰ آباد سے وادیٔ ناران کاغان کے کنہار دریا سے مل کر دیائے پونچھ میں شامل ہو جاتا ہے۔ دریائے جہلم آزاد کشمیر ضلع میرپور کے اور ضلع جہلم کے مقام موضع سلطانپور پہنچ کر میدانی علاقہ سے بہتا ہوا جنوب مغرب کو بہتا ہوا تریموں بیراج کے مقام پر یہ دریائے چناب سے مل جاتا ہے۔یہ مغربی پنجاب کے دریاؤں میں سے اہم دریا ہے۔ یہ سارے دریا پنجند کے قریب دریائے سندھ میں مل جاتے ہیں۔ جہلم کے موضع سلطانپور کے مقام پر ایک ڈیم تعمیر کیا گیا ہے اور دریا جہلم کا پانی اس ڈیم میں آتا ہے۔ اس کو منگلا ڈیم کہتے ہیں۔ اس کا پانی آبپاشی اور بجلی پیدا کرنے کے کام آتا ہے۔ دریائے جہلم پاکستان میں جہلم، ملکوال اور خوشاب کے میدانی علاقوں سے بہتا ہوا ضلع جھنگ میں تریموں کے مقام پر دریائے چناب میں شامل ہو جاتا ہے۔ دریائے جہلم پر1967ء میں سلطانپور گاؤں کے مقام پہ منگلا ڈیم بنایا گیا اور اس میں 5.9 ملین ایکڑ پانی محفوظ کیا جا سکتا ہے، اسی دریا پر 1967ء میں رسول بیراج تعمیر کیا گیا ۔ دریائے جہلم سے دو نہریں نکالی گئی ہیں، لوئر جہلم کینال 1901ء میں ضلع گجرات کے مقام رسول سے نکالی گئی، اس کی مزید دو شاخوں کھارا در مشین سے ضلع جھنگ کا شمالی حصہ سیراب ہوتا ہے، اپر جہلم 1915ء میں تعمیر کی گئی، اس کا پانی منگلا سے دریائے چناب تک جاتا ہے۔ اس ڈیم کو 2007ء میں 30 فٹ مزید بلند کیا گیا ہے
25