جزیرہ اورماڑہ Ormara Peninsula ، بلوچستان پاکستان 🇵🇰
دنیا بھر میں Peninsula یعنی وہ جگہ جہاں تین طرف سمندر ہو اور ایک طرف خشکی سے ملا ہوا ہو سیاحوں کی توجہ مبذول کراتے ہیں۔
چاہے وہ قطر کا جزیرہ نمائے قطر ہو ، ترکی کا جزیرہ نمائے استنبول ہو ، جنوبی کوریا کی جزیرہ نمائے کوریا کی ساحلی پٹی ہو ، میکسیکو کا جزیرہ نمائے کیلی فورنیا ہو یا روس و اسپین کے ایسے علاقے، یہ سیاحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،
پاکستان میں بھی ایک ایسا مقام ہے اور کمال کی بات یہ ہے کہ یہ جزیرہ نما خود پہاڑی ہیں لیکن اسکے لئے زمینی طرف سے راستہ مکمل ہموار ہیں ، یعنی یہاں سیاحت کے لئے اگر ایک اسپاٹ بنانے کا ارادہ کیا جائے تو کم لاگت میں ہزاروں سیاح اس طرف آسکتے ہیں،
یہاں کا پانی انتہائی شفاف ہیں، جزیرہ نما کی پہاڑیاں پہلے سے ہی قدرتی حسن سے مالامال ہیں،
اللہ نے اس ملک کے طول و عرض میں سیاحوں کے لئے بے پناہ کشش رکھی ہے ، ہمالیہ کے بلند و بالا پہاڑوں سے لے کر جزیرہ نمائے اورمارہ تک ، یہ بے پناہ قدرتی حسن اپنی گود میں لئے سیاحوں کے لئے بے تاب ہیں ،
اسے ایکسپلور کرنے اور دنیا کے سامنے اس کا سیاحتی امیج بنانے والے رہنما شائد ابھی نہیں آئے۔
15