روس 🇷🇺 کے آبی ذرائع
روس میں پانی کے بہت زیادہ ذرائع ہیں، اس حوالے سے روس دنیا کے اولین ملکوں میں سے ایک ہے۔
روس کو 13 سمندر اور دو بحر یعنی بحرالکاہل اور بحر منجد شمالی دھوتے ہیں۔ #روس کے ساحل کی کل لمبائی 61 ہزار کلومیٹر ہے۔
جہاں تک دریاؤں اور ندیوں کا سوال ہے تو روس میں 28 لاکھ دریا اور ندیاں بہتے ہیں جن کی کل لمبائی ایک کروڑ 24 لاکھ کلومیٹر ہے۔ 214 ایسے دریا ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 500 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ ینیسے Yenisei، اوب Ob، لینا Lena، امور Amur اور والگا Volga روس کے سب سے بڑے دریا ہیں۔
اس کے علاوہ روس میں 27 لاکھ چھوٹی بڑی جھیلیں ہیں جن کا کل رقبہ چار لاکھ مربع کلومیٹر ہے۔ بحیرہ کیسپین سب سے بڑی جھیل ہے۔ اور جھیل بائیکال Baikal، جو روس کے خطے سائبیریا میں واقع ہے، میٹھے پانی والی دنیا کی سب سے بڑی جھیل ہے، اس کا رقبہ ساڑھے تیئیس ہزار کلومیٹر ہے۔