آج کے دور میں سفر کرنے کے لئیے مختلف سواریاں موجود ہیں جیسے سائکل بائک رکشہ کار بس وغیرہ جس کی جو استطاعت ہوتی اسی مطابق سواری بھی ھوتی ہے سائکل بائک دو وہیل والی سواری ہے اس لئیے انکے گرنے یا الٹنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔
رکشہ تین ٹائر والا ہے مگر اکثر وہ بھی الٹا پڑا نظر آجاتا ہے مگر اسکے مقابلے میں کار یا بس جو کہ 4 وہیلر یا 6 وہیلر ہوتے ہیں انکے الٹنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں اور جو اکا دکا واقعات نظر آتے ہیں وہ بھی انتہائی تیزرفتاری کے باعث پیش آتے ہیں ۔
کیونکہ کار یا بس کا توازن سائکل بائک یا رکشہ کے مقابلے میں بہت بہتر ہوتا ہے جس کی بنیادی وجہ فاؤنڈیشن اسٹرکچر کا بہترین ہونا ہے یعنی ٹائروں کی زیادہ تعداد اسکے بیلنس کو مینٹین رکھتی ہے
ہماری اور آپکی زندگیوں میں بھی اگر توازن برقرار رہے بیلنس مینٹین رہے فاونڈیشن اسٹرکچر یعنی بنیاد کا پتھر مضبوط ھو تو حادثات اور مسائل کا سامنا کم سے کم ہو سکتا ہے۔
ہماری کیریکٹر بلڈنگ جتنی اچھی ہوگے ہم سامنے والے کے لئیے اتنے ہی زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں
اگر ہمار زبان اخلاق کی ڈسک بریک سے مزین ہو اور ہمارے ہاتھ میں صبر کا اسٹیرنگ ہو شکر کا فیول استعمال کی گیا ہو تو بہت زیادہ امکان ہے کہ ہم بہترین مائلیج دے سکیں گے ہمارے ساتھ چلنے والے مسافر بروقت منزل تک پہنچ سکیں گے
کیونکہ اعتدال کی گاڑی کے ساتھ انہوں نے صراط مستقیم یعنی استقامت والے رستے کا انتخاب کیا ہے اور پیچیدہ رستے بھی انہی کو منزل تک لے کر جاتے ہیں جن کے قدم مضبوطی سے زمین کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں ۔
کوئ وقتی فائدہ نہ ہی انکے ارادے متزلزل کر سکتا ہے اور نہ ہی انکو منزل سے ہٹا سکتا ہے
اخلاقیات پر مشتمل فاؤنڈیشن اسٹرکچر تا دیر قائم رہنے والی مضبوطی سے نوازتا ہے اور دوسروں سے آپکو منفرد بناتا ہے ۔
اعتدال کا سفر یقینی منزل کا پہلا مشکل زینہ ہے پھر سفر سہل اور منزل قریب ہو جاتی ہے۔
علی سالار ۔