صحرائے چولستان، جسے مقامی طور پر روہی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پنجاب کے جنوبی حصے کا ایک صحرا ہے، جو صوبہ سندھ کے صحرائے تھر اور بھارت کے راجستھان صحرا تک پھیلا ہوا ہے۔ چولستان جنوبی پنجاب کے تین اضلاع بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں آتا ہے. پاکستان کے ساتھ الحاق سے پہلے یہ تینوں اضلاع مل کر ریاست بہاولپور کہلاتے تھے.
عام طور پر، چولستان کو گریٹر چولستان اور لیسر چولستان میں تقسیم کیا گیا ہے.گریٹر چولستان صحرا کے جنوبی اور مغربی حصے میں ہندوستان کی سرحد تک زیادہ تر ریتلا علاقہ ہے۔ اس علاقے میں ریت کے ٹیلوں کی اونچائی 100 میٹر سے زیادہ ہے۔ خطے کی مٹی بھی بہت زیادہ نمکین ہے۔ لیسر چولستان ایک بنجر اور قدرے کم ریتیلا خطہ ہے جو پرانے ہاکرہ ندی کے کنارے سے شمال اور مشرق میں تاریخی طور پر دریائے ستلج کے کنارے تک پھیلا ہوا ہے۔
صحرائے چولستان میں تاریخی ورثے کی عمارتوں کی ایک طویل فہرست ہے جو اس علاقے میں زندگی کے بہت مضبوط آثار کو ظاہر کرتی ہے جیسے قلعہ دراوڑ، قلعہ اسلام گڑھ، قلعہ میر گڑھ، قلعہ جام گڑھ، قلعہ موج گڑھ، قلعہ ماروٹ، قلعہ پھولارا، قلعہ خانگڑھ، خیر گڑھ قلعہ۔ نواں کوٹ قلعہ اور بجنوٹ قلعہ,سردار گڑھ قلعہ ۔ اس تاریخی ورثے کے وجود کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے سیاحوں کو چولستان کا دورہ کرنا چاہیے۔ اور چولستان کی اندرونی خوبصورتی کو انجوائے کرنا چاہیے.
10