• سندھ پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ۔۔۔
• بغیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی گاڑیاں تحویل میں لے لی جائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ۔۔
• ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آن لائن اور انتہائی آسان کردیا گیا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
• شہریوں سے اپیل ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔آئی جی سندھ
• آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سہولت کی اب تک کی کارکردگی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجوہات اورروک تھام سے متعلق اہم اجلاس۔
• سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، کراچی،ڈی آئی جیز، ڈرائیونگ لائسنس، ٹریفک،فائنانس،
• اسٹبلشمنٹ سمیت تمام ایس پیز،ٹریفک اور ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے انچارجز نے شرکت کی۔
• ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی جانب سے آن لائن تربیتی/لرنرز لائسنس،بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ اور نان کمرشل لائسنس کی تجدید کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ڈی آئی جی لائسنس اینڈ ٹریننگ
• آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہی کے لیئے ذریعہ اخبارات،عوامی مقامات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بھرپور تشہیر کی جارہی ہے۔بریفنگ
• ٹریفک پولیس کی تحقیق کے مطابق زیادہ تر موٹرسائیکل ڈرائیورز بغیرلاسنس یافتہ اور لائسنس کے بغیر سڑکوں پر آتے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفنگ
• موٹرسائیکل سواروں کی دوران سفر بے احتیاطی اور قوانین کی عدم پیروی اکثر خطرناک اور جان لیوا حادثات کا باعث بنتی ہے۔بریفنگ
• صرف کراچی میں جنوری سے اب تک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے 28،685 چالان ٹکٹ جاری کے گئے جن میں 12،548موٹرسائیکل ڈرائیورز کے ہیں۔بریفنگ
• ٹریفک قوانین سے متعلق شہریوں کی آگاہی کے لیئے کراچی کے اسکول، کالجز، عوامی مقامات، سرکاری،قانون نافذ کرنے والے اداروں، سمیت دیگر اداروں میں 35 سے زائد پروگرام منعقد کیئے گئے ہیں۔برینفگ
• گزشتہ ماہ مئی میں تمام 90 ٹریفک سیکشنز کی حدود میں رانگ وے،سنگل جمپنگ،لین نظم و ضبط،ڈرائیونگ لائسنس و دیگر موضوعات پرخصوصی آگاہی کیمپس کا انعقاد بھی کیا گیا۔بریفنگ
• جبکہ اس سلسلے میں سندھ پولیس ایف ایم ریڈیو،میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھرپورآگاہی مہم کی جاتی ہے۔بریفنگ
• ہر ایس پی ٹریفک کے دفتر میں “ایکسیڈنٹ اسسمنٹ یونٹ”موجود ہوتا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک
• ٹریفک اسسمنٹ یونٹ کا کام ٹریفک اور حادثات سے متعلق وجوہات کا تعین اور رپورٹ مرتب کرنا ہوتا ہے۔ بریفنگ
• ٹریفک حادثات اور قوانین کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لئے معاشرے کے تمام مکاتب فکر کو آگاہی مہم میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
• عوامی سطح پر میڈیا کے ذریعے بھرپورآگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
• شہر میں چھوٹی اوربڑی گاڑی کے درمیان بڑھتے ہوئے خطرناک حادثات کی وجوہات کا تعین ایکسیڈنٹ اسسمنٹ یونٹ کے ذمہ کی جائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
• وہ رپورٹ اسسمنٹ کے بعد عوامی آگاہی کے لئے پبلک کی جائے گی۔ آئی جی سندھ
• علاقہ پولیس بشمول ایس ایچ او ٹریفک پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کرے۔ آئی جی سندھ
• ٹریفک پولیس سڑکوں پر غیرضروری جنرل چیکنگ سے اجتناب کرے۔آئی جی سندھ
• دوران سفر ڈرائیونگ لائسنس لے کر نہ چلنے والے شہریوں سے رعایت برتیں اور لائسنس رکھنے کی تنبیہ کریں۔ آئی جی سندھ
• ڈرایئونگ لائسنس کی عدم دستیابی کی صورت میں آن لائن ریکارڈ چیک کریں۔آئی جی سندھ
• پولیس ٹریننگ سینٹرز میں ہر زیرتربیت پولیس اہلکاروں کے لئے ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس کا حصول لازم کردیا گیا ہے۔آئی جی سندھ