11

چکن شنواری کڑاہی گھر میں بنائیں۔

چکن شنواری کڑاہی
اجزاء:
چکن(آدھا کلو)
ٹماٹر(4 عدد)
نمک(حسب ذائقہ )
کالی مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ/حسب ذائقہ)
کٹی لال مرچ(1 چائےکا چمچ/حسب ذائقہ )
ادرک،لہسن پیسٹ(1 کھانے کا چمچ)
آئل(1 کپ)
زیرہ(1 چائے کا چمچ )
ہری مرچیں(2۔3 عدد باریک کٹی ہوئی)
دھنیا پاؤڈر(1چائے کا چمچ )
ترکیب:
سب سے پہلے ایک کڑاہی میں میں آئل ڈال کر گرم کر لیں پھر اس میں چکن ڈال کر کلر چینج ہونے تک فرائی کریں۔پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، نمک، کٹی لال مرچ ،ادرک لہسن پیسٹ،دھنیاپاؤڈر اور ڈیرھ گلاس پانی شامل کرکے خوب اچھی طرح بھونیں اور ڈھک کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور چکن اچھی طرح گل جائے تو آخر میں زیرہ،کالی مرچ پاؤڈر اور کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کرکے 10 منٹ دم پر رکھ دیں۔بہت ہی مزیدار اور لذیذ چکن شنواری کڑاہی تیار ہے۔گرم گرم روٹی، سلاد اور رائتہ کے ساتھ سرو کریں۔امید کرتے ہوں آپ کو یہ چکن شنواری کڑاہی کی ریسپی پسند آئی ہو گی۔ جزاک اللہ خیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں