مانسہرہ
مانسہرہ 4579 مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے. یہ خیبر پختونخواہ کا دوسرا سب سے بڑا ضلع ہے. اس کی کل آبادی 1600000 (سولہ لاکھ) ہے. مانسہرہ، صوبہ خیبرپختونخواہ کے مشرقی سرحد میں واقع ہے. ضلع مانسہرہ کی سرحدیں شمال سے ضلع دیامر اور کوہستان، جنوب سے ایبٹ آباد اور ہری پور، مغرب میں سوات اور صوابی، شمال مشرق میں ضلع بٹگرام اور بونیر اور جنوب مشرق سے آذاد کشمیر سے ملتی ہیں.
ضلع مانسہرہ تین 5 تحصیلوں پر مشتمل ہے
تحصیل مانسہرہ
تحصیل بالاکوٹ
تحصیل اوگی.
تحصیل دربند
تحصیل بفہ پکھل
ضلع مانسہرہ کو اللہ پاک نے قدرتی نعمتوں سے مالامال کر رکھا ہے.
مانسہرہ میں کئی چھوٹی بڑی جھیلیں موجود ہیں جن میں مشہور جھیلیں سیف الملوک، آنسو جھیل، دودی پت سر جھیل اور لولوسر جھیل شامل ہیں.
یہ سب جھیلیں وادی کاغان کا حصہ ہیں جو کہ تحصیل بالاکوٹ کا حصہ ہے. وادی کاغان نہ صرف مانسہرہ میں بلکہ پورے پاکستان میں بہت شہرت کی حامل ہے.
جو کہ سطح سمندر سے تقریبا 3325 میٹر بلند ہے. اس کے اردگرد گھنے جنگلات اور اونچے برفانی پہاڑموجود ہیں. اور یہ علاقہ جڑی بوٹیوں کے جنگلات سے بھی جانا جاتا ہے. ضلع مانسہرہ پاکستان کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بھی ہے. ہر سال یہاں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگ یہاں کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں.
یہاں انتہائی خوبصورت وادیاں (ناراں، کاغان، شوگراں، سری پائے) موجود ہیں. رہائش کے لئے فائیو سٹار ہوٹلز، پکی کشادہ سڑکیں اور ایماندار گائیڈ موجود ہیں.
ضلع مانسہرہ کے اور بھی بہت سے علاقے ہیں جو اپنی کسی نہ کسی خاصیت کی وجہ سے بہت اھمیت رکھتے ہیں. اور مانسہرہ کا ہر ایک گاؤں ہر ایک علاقہ قدرتی حسن سے مالامال ہے.
جن میں ساندےسر ،عطرشیشہ، بٹل،چھتر پلین سچاں جبوڑی، ڈاڈر،اوگی،پنجہ گلی، شیرگڑھ، دربند لساں نواب، شنکیاری، بفہ، گڑھی حبیب اللہ،بالاکوٹ،کاغان،ناداں گھنول، خاکی اور کئی ایسے علاقے موجود ہیں مانسہرہ میں جو قدرتی حسن سے مالامال ہیں اور لوگوں کی آمدورفت کا ذریعہ بنتے ہیں.
مانسہرہ ایک انتہائی امن و امان والا اور بھائی چارے والا شہر ہے. یہاں کسی قسم کی دہشت، گردی ٹارگٹ کلنگ چوری ڈکیتی بم بلاسٹ کا کوئی بھی وجود نہیں.
شاہد مانسہرہ میں رہنا جنت میں رہنے سے کم نہیں.
18